حافظ آباد میں حوالات سے اشتہاری ملزم فرار

ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایچ او اور تفتیشی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 13, 2016
فرار ہونے والا ملزم عرفان عرف دانی قتل کے پانچ مقدمات میں مطلوب تھا فوٹو: فائل

GARHI KHUDA BAKHSH: تھانا صدر کی حوالات میں قید قتل اور دیگر اورسنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد پولیس نے کچھ دن قبل قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم عرفان عرف دانی کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم تفتیش کے لیے تھانہ صدر پولیس کی تحویل میں تھا تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی رات ملزم حوالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی خبر نشر ہونے پر ڈی پی او حافظ آباد نے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کوغفلت برتنے پر معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش بھی شورع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں