فاسٹ بولر محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لئے سفری دستاویزات مل گئیں

فاسٹ بولر قومی ٹیم کے ہمراہ 17 اور 18 جون کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔


ویب ڈیسک June 13, 2016
فاسٹ بولر قومی ٹیم کے ہمراہ 17 اور 18 جون کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔ فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو دورہ برطانیہ کے لئے سفری دستاویزات مل گئیں جس کے بعد ان کا قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانا یقینی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو فاسٹ بولر محمد عامر کا ویزہ لگا پاسپورٹ موصول ہوگیا جس کے بعد ان کا قومی ٹیم کے ہمراہ جانا کنفرم ہوگیا۔ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے 17 اور 18 جون کی درمیانی شب برطانیہ کے لئے روانہ ہوگی جس کے ساتھ محمد عامر بھی جائیں گے۔ فاسٹ بولر محمد عامر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا بھگتنے کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی سرزمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کو سفری دستاویزات مکمل ہونے سے مشروط کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں