توہین عدالت قانون کیخلاف وکلاکل ہڑتال کریں گے

ڈسٹرکٹ بارراولپنڈی کابرمامیںمسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مظاہرہ

ڈسٹرکٹ بارراولپنڈی کابرمامیںمسلمانوںکے قتل عام کیخلاف مظاہرہ. فوٹو نسیم جیمز

پنجاب بارکونسل اورسندھ بارکونسل نے توہین عدالت قانون 2012کیخلاف 23جولائی کومکمل ہڑتال کااعلان کیاہے،ضلع کچہری اورہائی کورٹ بار راولپنڈی کے وکلابھی کل ہڑتال کریںگے۔


نئے توہین عدالت قانون کیخلاف وکلاتنظیموںکی یہ چوتھی ہڑتال ہوگی جبکہ ضلعی بارراولپنڈی نے برمامیںمسلمانوں کے قتل عام کیخلاف متفقہ قراردادمیںمطالبہ کیاہے کہ حکومت پاکستان اورامت مسلمہ اس کاسخت نوٹس لے اوربرماکی حکومت کیخلاف سفارتی سطح پرسخت اقدام کیاجائے،قراردادنائب صدربارابی وقاص طارق نے پیش کی تھی جس پر صدربارساجد الیاس بھٹی،مخدوم نیاز انقلابی،چوہدری اکرام نے خطاب کیا،

بعدازاں وکلانے بارکے لان میںاحتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی،کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق وائس چیئرمین سندھ بارکونسل غلام محمدعباسی نے23جولائی کوعدالتی بائیکاٹ کے متعلق پاکستان بارکونسل کی اپیل کی تائیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پیرکووکلاسندھ بھرکی عدالتوںمیں پیش نہیںہوںگے،پاکستان بارکونسل نے پیر کوتوہین عدالت کے ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ میں متعدد آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story