صوبے کے تمام اسپتالوں میں آج سے ایمرجنسی نافذ

عاشورہ محرم کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی کاشیڈول اپنے متعلقہ اسپتال میں نمایاں جگہ پرآویزاں کریں۔


Staff Reporter November 23, 2012
ای ڈی اوز اور ایم ایس اپنے متعلقہ مراکز صحت میں ذاتی طور پر موجود رہیں، ڈاکٹر صغیر فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں ' پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی دستیابی ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے صوبے کے تمام ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ افسران ( صحت) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مراکز صحت میں ذاتی طور پر موجود رہ کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد اور آپریشن تھیٹرز کی سہولت دستیاب ہو،انھوں نے کہا کہ وہ خود سیکریٹری صحت ' اسپیشل سیکریٹری صحت اور محکمہ صحت کے دیگر افسران عاشورہ محرم کے دوران مختلف اسپتالوںکا اچانک دورہ کریں گے ، انھوں نے کہا کہ انتظامات میں کسی کمی کی صورت میں متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انھوں نے سول اسپتال،عباسی شہید اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد، سندھ گورنمنٹ قطراسپتال اورنگی ٹائون،سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد ،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی،سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری اور سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات دیے کہ وہ عاشورہ محرم کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی کاشیڈول اپنے متعلقہ اسپتال میں نمایاں جگہ پرآویزاں کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں