دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ امریکی جاسوس سیٹلائٹ کو لے کر خلا میں روانہ

کیپ کناورل سے این آر او ایل 37 سیٹلائٹ کو ڈیلٹا فور راکٹ کے ذریعے مدار میں روانہ کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 13, 2016
ڈیلٹا فور راکٹ اس وقت امریکہ کا سب سے طاقتور ترین راکٹ ہے۔ فوٹو: وکی میڈیا کامنز

لاہور: امریکی ریاست فلوریڈا سے دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ کے ذریعے ایک جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گیا ہے۔

نیشنل ریکانسیئنس آفس (این آر او) نے این آر او ایل 37 نامی راکٹ کیپ کناورل فضائی اڈے سے خلا میں بھیجا ہے ۔ سیٹلائٹ کا کام نگرانی اور جاسوسی ہے اور اسے ڈیلٹا راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جو اب تک دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ بھی ہے۔ این آر او امریکا کے لیے جاسوسی سیٹلائٹ تیار کرتا ہے اور انہیں خلا میں بھیجتا ہے اور این آر او ایل 37 اس ضمن کا تازہ ترین سیٹلائٹ ہے جس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں دی گئی بس اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ امریکی دفاع کے لیے ہے۔



ڈیلٹا فور راکٹ کی بلندی 232 فٹ ہے اور اس میں 3 راکٹ بوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 21 لاکھ پونڈ دھکیلنے کی قوت (تھرسٹ) پیدا کرتا ہے۔ لیکن اب بھی یہ سیٹرن فائیو راکٹ سے بہت پیچھے ہے جو انسان کو چاند پر لے گیا تھا جس کا تھرسٹ 75 لاکھ پونڈ کے برابر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں