حصص مارکیٹ اتار چڑھائو کے بعد تیزی 18 پوائنٹس کااضافہ

انڈیکس 16251 ہوگیا،71 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 9 ارب 34 کروڑ روپے بڑھ گیا۔

کاروباری حجم 12 فیصد زائد رہا، 370 کمپنیوں کے 23 کروڑ حصص کا لین دین۔ فوٹو: فائل

بعض صنعتی شعبوں کے منافع میں اضافے کی توقعات اور چھوٹے ودرمیانے درجے کے اسٹاکس میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھائو کے بعدایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس کے باعث71 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں9 ارب 33 کروڑ 99 لاکھ 34 ہزار 359 روپے کا اضافہ ہوا۔


محرم الحرام کی تعطیلات اور دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹریڈنگ کے دوران بیشتر شعبوں نے تازہ سرمایہ کاری کے بجائے سرمائے کے انخلا پر توجہ مرکوز رکھی جس سے ایک موقع پر13 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری سے مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی اور کے ایس ای100 انڈیکس 17.82 پوائنٹس اضافے سے 16251.01 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 1.39 پوائنٹس کی کمی سے13202.57 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 49.71 پوائنٹس کی کمی سے 28265.34 ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک و تاجران کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری کے بعد آٹوموبائل سیکٹرکے منافع میں اضافے کی توقعات کی وجہ سے ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھا جس سے مارکیٹ کا گراف تیزی کی جانب گامزن ہوا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 12.28 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 23 کروڑ 5 لاکھ 27 ہزار 370 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار370 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں تک محدود رہا جن میں263 کے بھائو میں اضافہ، 83 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story