عامر خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرلی ہے


ویب ڈیسک June 13, 2016
عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرلی ہے، فوٹو:بشکریہ عامرخان ٹوئٹر اکاؤنٹ

بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' میں نوجوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' میں پہلوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کردیا تھا جس پر انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب فلم میں پہلوان کی نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں کمی بھی کرلی ہے جس کے بعد ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

عامر خان نے فلم ''دنگل'' میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرلی ہے جس کے بعد انہوں نے فلم میں نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے روپ کی تصویر جاری کرکے سب کو حیران کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کے نئے روپ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/aamir_khan/status/742281157824286724

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ''دنگل''روں برس دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں