نواب شاہ بینک کا کیش لے جانے والی وین الٹ گئی گارڈ ہلاک 3 افراد زخمی

7 کروڑ روپے اور گارڈ کا اسلحہ سڑک پر بکھر گئے، موٹروے پولیس نے رقم اور اسلحہ سیکیورٹی کمپنی کے حوالے کردیا۔


Nama Nigar November 23, 2012
حادثہ سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، سیکیورٹی کمپنی کی وین نواب شاہ سے رقم حیدرآباد لے جارہی تھی. فوٹو: فائل

سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر بینک کا کیش لے جانیوالے سیکیورٹی کمپنی کی وین ٹائر برسٹ ہو جانے کے باعث الٹ گئی۔

ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق 3 شدید زخمی، وین میں موجود 7 کروڑ روپے سڑک پر بکھر گئے۔ موٹروے پولیس نے رقم اور گارڈز کا اسلحہ سیکیورٹی کمپنی کو واپس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی کمپنی کی وین جمعرات کی صبح حبیب بینک نواب شاہ کی مین برانچ سے 7 کروڑ روپے کیش حیدرآبادلے کر جارہی تھی کہ سکرنڈ کے قریب قومی شاہرہ پر ٹائر برسٹ ہو جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ مشتاق لاکھوں جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 گارڈز مظہر حسین، سلیم اقبال اور محمد اسلم قائمخانی شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع کے باوجود سکرنڈ پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔ جائے حادثہ پر 7 کروڑ روپے بکھر گئے اور سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی گر گیا۔ 2 گھنٹے تک کیش اور زخمی وہاں پڑے رہے بعدازاں موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال، لنگ آفیسر غلام حسین اورارشد قاضی حادثے کی جگہ پر پہنچے اورزخمیوں کو سکرنڈ اسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے 7 کروڑ روپے اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ 3 پسٹل اور ایک عدد رپیٹر سیکیورٹی کمپنی نواب شاہ کے سپروائزر محمد فہیم کے حوالے کر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |