کیمرے کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ سندھ اسمبلی میں لائیو کوریج پر پابندی عائد
خفیہ اداروں نے اسمبلی میں کیمرے کے ذریعے دہشتگردی کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع دی تھی، آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی میں ایوان میں کیمرے کے ذریعے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر اسمبلی کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کردی۔
سندھ اسمبلی كا بجٹ اجلاس 2 دن كے وقفے كے بعد کل پھر ہوگا جس میں نئے مالی سال كے بجٹ پر بحث كا آغاز كیا جائے گا جب کہ اسپیکر نے اسمبلی میں کیمرے کے ذریعے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ایوان کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے كہا كہ خفیہ اداروں كی جانب سے یہ اطلاع تھی كہ اسمبلی میں بذریعہ كیمرا دہشت گردی كا واقعہ پیش آسكتا ہے جس كے باعث اسمبلی كی لائیو كوریج پر پابندی لگائی ہے اور بجٹ سیشن كے تمام پاسز مسترد كردیئے ہیں۔ انہوں نے كہا ہے كہ كوئی بھی كیمرہ مین اسمبلی كے اندر داخل نہیں ہوسكے گا، اسمبلی كے باہر نصب میڈیا بكس سے ویڈیو وصول كی جاسكیں گی جب كہ رپورٹر حسب روایت اپنی ذمہ داریاں ادا كرتے رہیں گے۔