ٹائیگر شروف پر قسمت کی دیوی مہربان ہونے لگی

ہدایتکارریمو ڈی سوزا نے نوجوان اداکارکو فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار کی پیش کش کی ہے

ہدایتکارریمو ڈی سوزا نے نوجوان اداکارکو فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار کی پیش کش کی ہے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف پر 2 ہی فلموں کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی ان پرمہربان ہوگئی ہے اور کئی نامور ہدایتکاروں نے فلموں کی پیش کش کردی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف نے فلمی کیرئیر کاآغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ہیرو پنتی'' سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے سب کو گرویدہ بنالیا جب کہ کیرئیر کی دوسری فلم ''باغی'' کی کامیابی نے نوجوان اداکار کوشہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد انہیں کئی فلموں کی پیش کش کردی گئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کو ہدایتکارریموڈی سوزا نے اپنی ڈانس فلم ''اے بی سی ڈی'' کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار کی پیش کش کی ہے جس پر نوجوان اداکار نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جب کہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے پرخوشی ہوگی ۔

واضح رہے کہ فلم ''اے بی سی ڈی 2''میں نوجوان اداکار ورن دھون اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story