پنجاب کا تاریخ ساز بجٹ عوام اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے شہبازشریف

تاریخ كے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی كا دوردورہ ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 13, 2016
تاریخ كے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی كا دوردورہ ہوگا، شہباز شریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حكومت نے آئندہ مالی سال كیلئے تاریخ ساز بجٹ دیا ہے جو صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر شہبازشریف نے کہا کہ عوام دوست، كسان دوست متوازن اورترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی كے نئے دور كا آغاز ہوگا اورصوبے كا تاریخی بجٹ صوبے كے عوام كی ترقی و خوشحالی كی نوید ہے۔ انہوں نے كہا كہ آئندہ مالی سال كے سالانہ ترقیاتی پروگرام كا حجم 550 ارب روپے ہے جو گزشتہ سال كے مقابلے میں 37.5 فیصد زائد ہے، پنجاب حكومت نے صوبے كے 10 كروڑ عوام كی ترقی وخوشحالی كیلئے اربوں روپے مختص کیے، تعلیم ،صحت، زراعت، پینے كے صاف پانی اورسوشل سیكٹر كیلئے ریكارڈ فنڈز ركھے گئے ہیں۔

شہبازشریف نے كہا كہ پنجاب كی تاریخ كے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی كا دوردورہ ہوگا، سالانہ ترقیاتی پروگرام كے تحت منصوبوں كومكمل كركے عوام كی زندگیوں میں نكھار لائیں گے جب کہ آئندہ مالی سال كا بجٹ غربت میں كمی، امیر اورغریب كے درمیان فاصلے كم كرنے كا باعث بنے گا۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ كاشتكاروں كی خوشحالی اورزراعت كے فروغ كیلئے بھی خطیرفنڈز ركھے گئے ہیں، كھادوں اوربجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں كے نرخوں میں كمی كا فائدہ چھوٹے كسان كو پہنچے گا، كھادوں، زرعی آلات اور بیجوں كی فراہمی پر اربوں روپے كی سبسڈی سے لاكھوں كاشتكار مستفید ہوں گے۔ انہوں نے كہا كہ جنوبی پنجاب كی ترقی اورخوشحالی اور عوام كے معیار زندگی میں بہتری لانا ہمیشہ ہماری ترجیحی رہی ہے اسی مقصد كے پیش نظرجنوبی پنجاب كے عوام كی محرومیوں كے ازالے كیلئے اربوں روپے ركھے گئے ہیں، فلاحی پروگراموں میں بھی جنوبی پنجاب كا حصہ زیادہ ركھاگیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اكنامك زونز كے قیام سے روزگار كے لاكھوں نئے مواقع پیداہوں گے، دیہی علاقوں كی سڑكوں كی تعمیر و بحالی كے تاریخ ساز پروگرام سے دیہی معیشت ترقی كرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس سسٹم نے ٹرانسپورٹ كے كلچر كو بدل دیا ہے، ملتان میں منصوبے كی تكمیل سے جنوبی پنجاب كے عوام مستفیدہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں