اچھے کام کی پیشکش پراپنی صلاحتیں دکھانے کیلیے تیارہوجاتی ہوں میرا

’’شور شرابا‘‘کے مناظر اور گیتوں کوجدید کیمروں پر پکچرائزکرتے ہوئے ہالی ووڈ فلم کے لیے کام کرنے کا احساس ہوتاتھا


Qaiser Iftikhar June 14, 2016
پاکستانی فلموں کا معیار بہترہونے سے نوجوان اور دوسرے شعبوں سے وابستہ افرادبھی اس طرف آرہے ہیں ،گفتگو فوٹو : فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے اب نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کواپنا رہی ہے، ٹی وی اوردیگرشعبوں سے وابستہ لوگ بھی اب فلم کوترجیح دے رہے ہیں۔ دنیا بھرکی طرح اب پاکستانی فلمیں بھی انٹرنیشنل معیارکے مطابق بن رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ سہیل خان نے بطور پروڈیوسر ایک ایسی فلم کا آغاز کیا ہے جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اپنی تمام عمروقف کرنے والے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بہت سے نوجوان فنکاربھی کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم '' شورشرابا '' کا حصہ بن کردلی خوشی ہوئی ہے اور بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹراور کوریوگرافرکے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا ہے، اس کے علاوہ فلم کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجانے کے لیے انھوں نے جس طرح بھارتی ڈائریکٹرحسنین حیدرآباد والہ اورکوریوگرافرریشما کی خدمات حاصل کی ہیں، اس سے پہلے کسی نے ایسا نہیں کیا۔ دونوں بھی باصلاحیت ہیں اوران کے ساتھ کام کرتے ہوئے سب کوجدید ٹیکنالوجی اورایڈوانس فلم میکنگ کے انداز کوسمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم کے سین اور گیتوںکو پکچرائزکرتے ہوئے مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ میں کسی ہالی ووڈ فلم کے لیے کام کررہی ہوں۔ فلم کی عکسبندی کے لیے جدید کیمرے، لائٹس اوردیگرسامان استعمال کیا جارہا ہے جویہاں بننے والی فلموں میں اس سے پہلے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ میں ایک فنکارہ ہوں اورمجھے جب بھی کوئی اچھا کام آفرہوتا ہے تو اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کے لیے تیارہوتی ہیں، فلمساز سہیل خان اورحسنین حیدرآباد والہ کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکی ہوں اورمیں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ یہ دونوں بہت پروفیشنل ہیں اورکسی بھی کام کوپوراکرنے کے لیے سمجھوتہ نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم کی فلمبندی کے دوران ہی اس کے چرچے سوشل میڈیا کے علاوہ ہرجگہ ہونے لگے ہیں ۔ یہی نہیں دنیا کے بیشترممالک میں بسنے والے ڈسٹری بیوٹربھی ''شورشرابا'' کوریلیز کرنے کے لیے ابھی سے رابطے کرنے لگے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں