ہاکی پاکستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مات انگلینڈ نے بھارت کو زیر کرلیا

انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 سے ہرایا۔


Sports Desk November 23, 2012
انٹر نیشنل سپر سیریز ہاکی: آسٹریلوی کھلاڑی میتھیوبوٹرینی پاکستانی حریف شفقت رسول سے گیند چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

نائن اے سائیڈ انٹرنیشنل سپر سیریز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2-4 سے مات ہو گئی۔

فاتح سائیڈ کی جانب سے سینئر کھلاڑی جیمی ڈائر نے دو مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ لیام ڈی ینگ اور بیلے ڈینیئل نے ایک ایک گول کیا، پاکستان کے عبدالحسیم خان اور محمد رضوان سینئر نے گول کیے۔

انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 سے پچھاڑا، گوروندرسنگھ چاندی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم ڈینیئل فاکس اور ڈیوڈ کونڈون نے انگلش فتح پر مہر ثبت کردی، جمعے کو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ جبکہ بھارت کا میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا اختتام اتوار کو ہونا ہے جس کے بعد یکم سے 9 دسمبر تک میلبورن میں چیمپئنز ٹرافی کھیلی جائے گی،اس میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں