سوات میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

تینوں مبینہ دہشت گرد جھڑپمسے کچھ دیر قبل پولیس کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک June 14, 2016
دہشت گرد کبل کے علاقے توتانو بانڈہ کے ایک گاؤں منجھا میں چھپے ہوئے تھے فوٹو: فائل

کبل کے علاقے توتانو بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے پولیس کی گشتی وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دہشت گردوں کی تلاش کے دوران توتانو بانڈہ کے ایک گاؤں منجھا میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے حلیم زئی میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 2 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد کے علاوہ کلاشنکوف اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کیا ہے تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں