وحید مراد او ر ظل سبحان کی برسی آج منائی جائے گی

وحید مراد1983ءکو انتقال کرگئےتھے،ظل سبحان کے ایصال ثواب کے لئے کراچی میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جائے گا ۔


Cultural Reporter November 23, 2012
وحید مراد پاکستانی فلم انڈسٹری کے رومانٹک اور اسٹائلش ہیرو تھے ۔ فوٹو : فائل

لالی وڈکے چاکلیٹی ہیرو کے طور پر پہچانے جانے والے وحید مراد کی 28ویں او رریڈیو ' ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار ظل سبحان کی 16ویں برسی آج ( جمعہ ) کے روز منائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں قرآن خوانی کی تقریبات اور اجتماعی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد 2اکتوبر 1938ء کو کراچی کے معروف فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے گھر پیدا ہوئے ۔

وحید مراد پاکستانی فلم انڈسٹری کے رومانٹک اور اسٹائلش ہیرو تھے ۔ انھوں نے بطور فلمساز بھی خدمات سرانجام دیں بطور فلمساز ان کی دو فلموں '' انسان بدلتا ہے '' اور '' جب سے تمہیں دیکھا ہے '' نے ریکارڈ بزنس کیا ان فلموں کی بدولت وحید مراد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ وحید مراد اداکار کے ساتھ ساتھ مصنف اور فلمساز بھی تھے ، بطور اداکار ان کی مقبول ترین جوڑی زیبا، دیبا ، رانی ، صاعقہ فلم کی کامیابی ضامن تھیں ۔ وحید مراد کی آخری فلم ہیرو تھی جو ان کی وفات کے بعد 1985ء میں ریلیز ہوئی۔وحید مراد 23نومبر 1983ء کو دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔سینئر اداکار ظل سبحان کی 16ویں برسی کے سلسلہ میں کراچی میں واقع ان کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ظل سبحان نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کردار نبھائے جو آج بھی ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔