نواز شریف سے نا توکوئی سمجھوتا ہوگا اور نہ ہی رعایت بلاول بھٹو زرداری

اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 14, 2016
پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مانے تو وہ اس معاملے پر ڈٹ جائیں جب کہ نہ تو نواز شریف سے کوئی سمجھوتا ہوگا اور نہ ہی رعایت۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آر بنانے والی پارلیمانی کمیٹی میں شامل پیپلز پارٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی رہنما حکومت کو کوئی متبادل راستہ نہ دیں، حکومت ہمارے ٹی او آرنہ مانے تو ڈٹ جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، نواز شریف سے نا توکوئی سمجھوتا ہوگا اور نہ ہی رعایت، اب مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےساتھ جہاں جہاں چلنا پڑا چلیں گے، پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام میں جائیں گے، اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں