سوئس نیوکلیئر پلانٹ کا ایک ری ایکٹر بند ہوگیا
پلانٹ کے تمام نظام ری ایکٹرکے اچانک بند ہونے کے دوران مکمل طور پر درست کام کرتے رہے
سوئس نیوکلیئر پلانٹ کا ایک ری ایکٹر کسی نقص کی وجہ سے خود بخود بند ہو گیا یہ بات اس ری ایکٹر کے آپریٹر نے بتائی ہے تاہم آپریٹر نے اس ضرورت پر زوردیا کہ نظام مکمل طور پر محفوظ ہے آپریٹر ایکسپو نے ایک بیان میں کہا بزنائو نیوکلیئر پلانٹ کا بلاک 2خود بخود بند ہو گیا۔
ایسا اس پاور پلانٹ کے نان نیوکلیئر حصے میں نقص کی وجہ سے ہوا ہے پلانٹ کے تمام نظام ری ایکٹرکے اچانک بند ہونے کے دوران مکمل طور پر درست کام کرتے رہے ایکسپو کی خاتون ترجمان ڈینیلیا بائیڈرمان نے اے ایف پی کو بتایاکہ ری ایکٹر کو ابھی گرڈ تک بحال نہیں کیا گیا ہے اور نقص کو دور کرنے کے بعد اسے دوبارہ چالو کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ اس نقص کا پتہ لگانے کے بعد اس کا ازالہ کیا جائے گا۔