نیب کا جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اوروائس چانسلرکے دفترپرچھاپہ ریکارڈ ضبط

نیب کے تفتیشی افسران نے وائس چانسلر کے دفتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا جب کہ 4 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے


ویب ڈیسک June 14, 2016
چھاپہ غیرقانونی بھرتیوں اورمالی بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تسلسل ہے، نیب ۔فوٹو:فائل

نیب نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر کے دفتر پر چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیب کے اہلکاروں نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر کے دفتر پر چھاپہ مارا، نیب کے تفتیشی افسران نے وائس چانسلر کے دفتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا جب کہ 4 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تسلسل ہے، اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرزکے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی جامعہ کراچی میں رینجرز نے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کر 5 غیر تدریسی ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں