پریزیڈنٹ ٹرافی نیشنل بینک نے یو بی ایل کو اننگز سے قابو کرلیا

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 5 وکٹیں حاصل کیں، زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 9 وکٹ سے زیر کیا۔

سہیل تنویر نے 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فوٹو: فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنا منٹ میں نیشنل بینک نے یو بی ایل کو اننگز اور 49 رنز سے قابو کرلیا۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنا منٹ میں نیشنل بینک نے یو بی ایل کو اننگز اور 49 رنز سے قابو کرلیا، فالو آن کے بعد ناکام ٹیم کی اننگز167 تک محدود رہی، وہاب ریاض نے5 پلیئرز کو آئوٹ کرتے ہوئے میچ میں وکٹوں کی تعداد 9 کر لی، زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 9 وکٹ سے زیر کیا، سہیل تنویر نے 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر امین اور عاصم کمال کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، کے آر ایل کے شعیب منہاس نے 171 کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پی آئی اے پر 75 رنز کی برتری دلا دی، اسٹیٹ بینک پر فتح کیلیے واپڈا کو ایک وکٹ درکار ہے۔

ذوالفقار بابر 6 وکٹیں لے اُڑے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں تیسرے روز یو بی ایل کے بیٹسمین اننگز کی شکست کو ٹالنے میں ناکام رہے،83 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے والی ٹیم167پر ڈھیر ہوگئی، سعد سرخیل 37اورکاشف بھٹی41 رنزکے ساتھ نمایاں رہے،367 کے جواب میں پہلی باری میں 101 پر آئوٹ ہونیوالی ٹیم کو اننگز اور 49 رنز سے مات ہوئی، پہلی اننگز میں4 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض دوسری باری میں 5 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، عمران خان نے 3 پلیئرز کو پویلین بھیج کر میچ میں وکٹوں کی تعداد 8 کر لی۔مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 9 وکٹ سے زیر کر لیا۔ پہلی اننگز میں 217 رنز کی واضح برتری حاصل کرنے والی فاتح ٹیم نے دوسری باری میں حریف کو 257 تک محدود کیا، عمر امین 60 اور عاصم کمال 52 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر پائے۔

سہیل تنویر نے 5، محمد خلیل 3اور جنید نادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، زیڈ ٹی بی ایل نے فتح کیلیے درکار 41 رنز صرف ایک وکٹ کے نقصان پر بنا لیے۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں پی آئی اے کیخلاف میزبان کی اننگز 343 پر تمام ہوئی، شعیب احمد منہاس نے 177 رنز بنائے، اعزاز چیمہ 3 جبکہ نجف شاہ، انور علی اور طاہر خان 2،2 وکٹیں حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے،75 رنز کے خسارے میں جانے والی ایئرلائنزکی ٹیم نے 116 پر 4 وکٹیں گنوا دیں، فیصل اقبال 42 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، علی خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پہلی اننگز میں 46 کے خسارے کا شکار اسٹیٹ بینک نے دوسری باری میں واپڈا کو 118 تک محدود کیا، محمد ایوب نے32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، عدنان رسول 5 اور حسن محمود 4وکٹیں لے اڑے، 165 کے ہدف کا تعاب کرتے ہوئے بینک کی ٹیم نے127 پر9 وکٹیں گنوادیں۔


ذوالفقار بابر 6 اور سرفراز احمد2 پلیئرز کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کیخلاف حبیب بینک نے293 کا مجموعہ اور 61 کی برتری حاصل کی، احمد شہزاد نے94 کی اننگز کھیلی،ظہور خان 4، عمران خالد 3 اور اسد علی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، سوئی ناردرن دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار رہے، 145 پر 4 بیٹسمین پویلین واپس لوٹ گئے، عظیم گھمن 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، اظہر علی کی اننگز 20 تک محدود رہی۔ عبدالامیر اور اسلم قریشی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

فالو آن کے بعد ناکام ٹیم کی اننگز167 تک محدود رہی، وہاب ریاض نے5 پلیئرز کو آئوٹ کرتے ہوئے میچ میں وکٹوں کی تعداد 9کر لی، زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 9 وکٹ سے زیر کیا، سہیل تنویر نے 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر امین اور عاصم کمال کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، کے آر ایل کے شعیب منہاس نے 171 کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پی آئی اے پر 75 رنز کی برتری دلا دی، اسٹیٹ بینک پر فتح کیلیے واپڈا کو ایک وکٹ درکار ہے، ذوالفقار بابر 6 وکٹیں لے اُڑے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں تیسرے روز یو بی ایل کے بیٹسمین اننگز کی شکست کو ٹالنے میں ناکام رہے،83 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے والی ٹیم167پر ڈھیر ہوگئی، سعد سرخیل 37اورکاشف بھٹی41 رنزکے ساتھ نمایاں رہے،367 کے جواب میں پہلی باری میں 101 پر آئوٹ ہونیوالی ٹیم کو اننگز اور 49 رنز سے مات ہوئی۔

پہلی اننگز میں4 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض دوسری باری میں 5 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، عمران خان نے 3پلیئرز کو پویلین بھیج کر میچ میں وکٹوں کی تعداد 8 کر لی۔مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 9 وکٹ سے زیر کر لیا۔ پہلی اننگز میں 217 رنز کی واضح برتری حاصل کرنے والی فاتح ٹیم نے دوسری باری میں حریف کو 257 تک محدود کیا، عمر امین 60 اور عاصم کمال 52 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر پائے، سہیل تنویر نے 5، محمد خلیل 3اور جنید نادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، زیڈ ٹی بی ایل نے فتح کیلیے درکار 41 رنز صرف ایک وکٹ کے نقصان پر بنا لیے۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں پی آئی اے کیخلاف میزبان کی اننگز 343 پر تمام ہوئی، شعیب احمد منہاس نے 177 رنز بنائے، اعزاز چیمہ 3 جبکہ نجف شاہ، انور علی اور طاہر خان 2،2 وکٹیں حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے،75 رنز کے خسارے میں جانے والی ایئرلائنزکی ٹیم نے 116 پر 4 وکٹیں گنوا دیں، فیصل اقبال 42 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

علی خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پہلی اننگز میں 46 کے خسارے کا شکار اسٹیٹ بینک نے دوسری باری میں واپڈا کو 118 تک محدود کیا، محمد ایوب نے32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، عدنان رسول 5 اور حسن محمود 4وکٹیں لے اڑے، 165 کے ہدف کا تعاب کرتے ہوئے بینک کی ٹیم نے127 پر9 وکٹیں گنوادیں، ذوالفقار بابر 6 اور سرفراز احمد2 پلیئرز کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کیخلاف حبیب بینک نے293 کا مجموعہ اور 61 کی برتری حاصل کی، احمد شہزاد نے94 کی اننگز کھیلی،ظہور خان 4، عمران خالد 3 اور اسد علی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، سوئی ناردرن دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار رہے، 145 پر 4 بیٹسمین پویلین واپس لوٹ گئے، عظیم گھمن 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، اظہر علی کی اننگز 20 تک محدود رہی۔ عبدالامیر اور اسلم قریشی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Recommended Stories

Load Next Story