ممبئی ٹیسٹ انگلینڈ کو بھارتی پیشقدمی روکنے کا چیلنج درپیش

ناقص پرفارمنس پر تنقید کے بعد براڈ کو بخار چڑھ گیا، اسٹیورٹ میکیرکی شرکت کا امکان۔


Sports Desk November 23, 2012
ناقص پرفارمنس پر تنقید کے بعد براڈ کو بخار چڑھ گیا، اسٹیورٹ میکیرکی شرکت کا امکان۔ فوٹو : فائل

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعے سے ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔

انگلش ٹیم کو بھارتی پیشقدمی روکنے کا چیلنج درپیش ہے، ناقص پرفارمنس پر تنقید کے بعد اسٹورٹ براڈ کو بخار چڑھ گیا، اسٹیورٹ میکیر کو ان کی جگہ میدان میں اتارا جاسکتا ہے، دوسری جانب بھارتی الیون میں انجرڈ امیش یادیو کی جگہ ایشانت شرما کی واپسی متوقع ہے،میزبان ٹیم سیریز میں برتری دگنی کرنے کیلیے بے چین ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں 9 وکٹ سے شکست کے بعد اب انگلش ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش بہت کم رہ گئی ہے،البتہ ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم سے جڑی چند خوشگوار یادیں اسے بہتر پرفارمنس پر اکسا رہی ہیں، اسی وینیو پر 2006 میں انگلینڈ نے میزبان سائیڈ کو زیر کیا تھا۔

آخری مرتبہ یہاں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ اسکور برابر ہونے پر ڈرا ہوا تھا، یہ ٹیسٹ تاریخ میں دوسرا واقعہ تھا جب دو ٹیموں کا اسکور چار اننگز کے اختتام پر برابر رہا۔ وکٹ حسب توقع اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی مگر بیٹسمین بھی یہاں کھل کر کھیلیں گے،انگلینڈ کو فٹنس مسائل نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے براڈ اپنی پرفارمنس پر تنقید کے بعد بخار میں مبتلا ہوگئے، گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اب اگر وہ ٹھیک نہیں ہوتے تو پھر نئے کھلاڑی اسٹیورٹ میکیر کو آزمایا جاسکتا ہے، مونٹی پنیسر کی صورت میں مہمان ٹیم سوان کے ساتھ دوسرااسپنر میدان میں اتارے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔