ایشز سیریز کا شیڈول جاری آسٹریلیا نے 34 برس بعد ون ڈے میچز کی تعداد کم کردی

انگلینڈ کیخلاف صرف پانچ ایک روزہ مقابلے ہوں گے جبکہ ٹوئنٹی 20 میچز کی تعداد تین کردی گئی۔


Sports Desk November 23, 2012
انگلینڈ کیخلاف صرف پانچ ایک روزہ مقابلے ہوں گے جبکہ ٹوئنٹی 20 میچز کی تعداد تین کردی گئی۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے ساتھ ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کے سب سے پرانے حریفوں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز آئندہ برس21 نومبر سے برسبین میں ہوگا، اگلا معرکہ 5 سے 9 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں ہونا ہے، تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی پرتھ 13 سے 17 دسمبر تک کرے گا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے دونوں ٹیمیں میلبورن جائیں گی جہاں ایم سی جی میں 26 دسمبر سے میدان سجے گا، آخری مقابلہ سڈنی میں 3 سے7 جنوری کو ہوگا۔

آسٹریلیا نے 34 برس بعد ون ڈے میچز کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر کمی کی ہے، انگلینڈ کیخلاف صرف پانچ ایک روزہ مقابلے ہوں گے جبکہ ٹوئنٹی 20 میچز کی تعداد تین کردی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا اپنے ملک میں کسی ایک ٹیم کے ساتھ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گا۔آئندہ برس جولائی اور اگست میں انگلینڈ بھی ایشز سیریز کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا میں 2015 میں ورلڈ کپ کی وجہ سے ایک سال میں دو مرتبہ تاریخی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |