ماروی سرمد کی درخواست پر سینیٹر حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے میں دھمکی اور خاتون سے بدتمیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں دھمکی اور خاتون سے بدتمیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کے خلاف سماجی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران تلخ کلامی پر سماجی کارکن ماروی سرمد نے سینیٹر حافظ حمداللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دی جس پر درخواست کے 3 دن بعد حافظ حمداللہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق مقدمے میں دھمکی، خاتون سے بدتمیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشگہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جب کہ ماروی سرمد نے الزام لگایا کہ حمداللہ نے ان پر تشدد کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں۔
Load Next Story