ویمنزانڈر 19چیمپئن شپ 30 نومبر سے شروع ہوگی

کراچی سمیت دو پولز میں تقسیم کی جانے والی 12 ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی۔


Sports Reporter November 23, 2012
کراچی سمیت دو پولز میں تقسیم کی جانے والی 12 ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی۔ فوٹو فائل

قومی انڈر 19 ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 30 نومبر سے 13 دسمبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ہوگی،دو پولز میں تقسیم کی جانے والی 12 ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی۔

پول اے میں کراچی، اسلام آباد، حیدر آباد، ملتان، ایبٹ آباد اور فیصل آباد شامل ہیں، پول بی پشاور، سیالکوٹ، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور بہاولپور کو رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں شامل ریجنز کے منتخب اسکواڈ 28 نومبر کو کنٹری کلب مریدکے میں رپورٹ کرینگے، ایک دن نیٹ پریکٹس کیلیے رکھا گیا ہے جس کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ گروپ بی کی ٹیموں کو یکم دسمبر کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقابلے3 دسمبر سے شروع ہونگے۔

افتتاحی روز اسلام آباد کا میچ ملتان سے ہوگا، ایبٹ آباد کی ٹیم کراچی کے مقابل ہوگی جبکہ تیسرے میچ میں حیدر آباد اور فیصل آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پول اے کی سرفہرست ٹیم کا مقابلہ پول بی کی رنرز اپ سے ہوگا، پول بی کی ٹاپ سائیڈ پول اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم پر برتری ثابت کرکے فائنل تک رسائی کی کوشش کریگی۔ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔