انڈر19 کرکٹ کراچی وائٹس شکست کے دہانے پر پہنچ گئی
لاہور شالیمار کے 3 وکٹ پر 109 رنز، مجموعی سبقت 297 ہوگئی، فرہاد کی ففٹی
انٹرریجن انڈر19سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور شالیمار نے کراچی وائٹس کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔
میزبان نے پہلی اننگز 322 رنز پر ڈیکلیئرڈ کرنے کے بعد مہمان ٹیم کو 134 پر پویلین بھیج کر گرفت مضبوط کر لی،دوسری باری میں3 وکٹ پر109 رنز نے مجموعی سبقت297 کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میزبان شالیمار نے کراچی کو134 پر ڈھیر کر دیا، محمد ولیداور فرحان نذیر نے 3,3 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا، دوسری باری میں میزبان نے3 وکٹ پر109رنز بنا کر مجموعی سبقت 297 کرلی،فرہاد عثمان58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ لاہور راوی نے اسلام آباد کیخلاف232 رنزبناکر112کی برتری حاصل کرلی،حامد لیاقت اور زاہد خان نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ محمد عمیرنے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اسلام آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں77 پر 5 وکٹیں گنوا چکی ہے،اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 33 رنز کی ضرورت ہے۔فیصل آبادنے 243 رنز بنا کر 3 رنز کی برتری حاصل کی، دوسری اننگز میں ملتان کی133پر 9 وکٹیں گر گئیں، احمد حسن شیرازی نے 5 وکٹیں لیں، ٹیم کو130 رنز کی برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی نے پہلی اننگز میں 408 رنز بنانے کے بعد ایبٹ آباد کو154 پر چلتا کیا،راولپنڈی نے فالوآن کرانے کے بجائے خود کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 121 رنز بنا کر مجموعی سبقت 375 رنز کرلی۔
حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں حیدرآباد نے پہلی باری میں 125 پر آئوٹ ہونے کے بعد بہاولپور کو بھی 117 سے آگے نہ بڑھنے دیا۔