بیوی کونان نفقے سے محروم رکھنا شوہرکومہنگا پڑگیا
سعودی عدالت کاشوہرکو30لاکھ اورماہانہ 5000 ریال اداکرنے کاحکم
سعودی عرب میں خانگی امورسے متعلق مسائل نمٹانے والی عدالت نے ایک مقامی شہری کواپنی بیوی اور بچے کو 32 سال سے گھر سے بے دخل رکھنے اورانھیں نان نفقے سے محروم رکھنے کے جرم میں 3 ملین ریال فوری اوربچے اور بیوی کی کفالت کیلیے ماہانہ 5 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق جدہ کی فیملی کورٹ میں ایک خاتون نے اپنے شوہرکیخلاف کیس دائرکررکھاتھا،خاتون کاکہناتھا کہ اس کے شوہرنے طلاق دیے بغیرگزشتہ 32 برس سے اسے گھر سے نکال رکھاہے، شوہر اس کااوربچے کانان نفقہ بھی ادا نہیں کررہا۔ اس پرعدالت نے مدعاعلیہ کوعدالت میں طلب کیا اور گزشتہ 32سال کا ماہانہ نان نفقے کا حساب لگانے کے بعداسے3ملین ریال کی رقوم بیوی کویک مشت ادا کرنے اورآئندہ کیلیے ماہانہ 5000 ریال ادا کرنے کاحکم دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی ماہانہ آمدن 80 ہزار ریال سے زائد ہے۔
عدالت نے بیوی کو 384 ماہ تک نان نفقہ سے محروم رکھنے کی پاداش میں ماہانہ 4ہزار ریال کے حساب سے 15 لاکھ 36 ہزار ریال اور بیٹے کی کفالت کی مدمیں 13 لاکھ 44 ہزار ریال اور مجموعی طورپر 28لاکھ 80 ہزار ریال ادا کرنے کاحکم دیا۔