اورلینڈو واقعہ اسلام کیخلاف استعمال نہ کیا جائے او آئی سی

امریکی حکام تحقیقات سے قبل کوئی رائے قائم نہ کریں، اسے داخلی معاملہ ہی سمجھا جائے، او آئی سی


APP June 15, 2016
اسے کسی سیاسی ایجنڈے سے بھی منسلک نہ کیا جائے، اسلامی تعاون تنظیم کی اپیل ۔ فوٹو : فائل

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں ہونے والے حملے کے تناظر میں تحقیقات سے قبل کسی قسم کی رائے قائم نہیںکرنی چاہیے اور نہ ہی اس واقعے کو اسلام کیخلاف مہم کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں امریکی حکام پر زور دیاگیاکہ وہ کسی قسم کی تحقیقات سے قبل اس واقعے کو مسلمانوں کیخلاف کسی مہم کیلیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کرنے دے اور نہ ہی قبل ازوقت کوئی رائے قائم کی جائے۔اس واقعے کو امریکاکا داخلی معاملہ سمجھا جائے اوراسے کسی سیاسی ایجنڈے سے منسلک نہ کیا جائے۔

واضح ر ہے کہ فلوریڈا کے شہرآرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں