طورخم بارڈر پر سیز فائر کے بعد امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع

افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک June 15, 2016
افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، سفارتی ذرائع، فوٹو؛ فائل

SYDNEY: لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں فورسز میں سیز فائر ہوگیا جس کے بعد دونوں طرف امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے اور گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان فورسز میں سیز فائر پر اتفاق بھی ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں جانب امن کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں جب کہ بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔



ادھر ایکسپریس رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاكستان اپنی حد سے37 میٹر اندر گیٹ تعمیر كررہا ہے اور اس كے لیے افغان حكام سے حكومتی سطح پر ڈیڑھ سال سے باضابطہ مذاكرات كیے جارہے تھے اور افغان حكومت نے نہ صرف طورخم بلكہ دیگر سرحدی مقامات پر بھی ایسے انتظامات كا كہا تھا چنانچہ پاكستانی حكام نے یكم جون سے دستاویزات كے بغیر طور خم بارڈر سے افغانستان اور پاكستان سے آنے جانے والے افراد پر پابندی عائد كی تھی اور افغان حكام سے مذاكرات كے بعد گیٹ كی تنصیب شروع كی گئی۔



عسکری حکام کے مطابق پاكستان نے افغان حكام كو بتایا تھا كہ ماہ رمضان كے باعث تعمیراتی كام شام كو شروع كیے جائے گا جس پر افغان حكومت نے رضا مندی ظاہر كی تاہم جب گیٹ كی تعمیر كا كام شروع ہوا تو افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ كی جس كا پاك فوج نے بھرپور جواب دیا۔ عسكری ذرائع كا كہنا ہے پاكستان نے كبھی بھی كسی ملك كے خلاف جارحیت نہیں كی اور اگر كسی نے ایسا كرنے كی كوشش كی تو اس كا بھرپور جواب دیا جائے گا کیونکہ پاك فوج وطن عزیز كا دفاع كرنا جانتی ہے اور پاكستان كے چھپے چھپے كا بھرپور دفاع كیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ ہیں جب کہ سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر علی جواد شہید بھی ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں