عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

عدالت کا عامر خان کو 20 جولائی کو کیس کی سماعت میں حاضر ہونے کا حکم۔


ویب ڈیسک June 15, 2016
عدالت کا عامر خان کو 20 جولائی کو کیس کی سماعت میں حاضر ہونے کا حکم۔. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20 جولائی کو کیس کی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |