مقبوضہ کشمیر ہندواڑہ میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے 5 گرفتار

بھارتی فوجیوں کا ترال میں کرکٹ کھیلتے افراد پر تشدد، نصف درجن نوجوان زخمی ہوگئے


November 23, 2012
بھارتی فوجیوں کا ترال میں کرکٹ کھیلتے افراد پر تشدد، نصف درجن نوجوان زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

LONDON: مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد نے ہندواڑہ کے علاقے تارت پورہ میںبھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کے لوگ اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب بھارتی فوجیوں نے لوگوں کو بلاجواز مارا پیٹا۔ ایک اور واقعے میں ترال کے علاقے میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے شبیر احمد شیخ نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے لولاب کے علاقے سے 5 نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں جنوبی قصبہ ترال میں بھارتی فوجیوں نے اس وقت نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ایک اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو بلا جواز طور پر ہراساں کیا اور اور بعد میں مار پیٹ کی جس کے دوران نصف درجن نوجوان زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔