اورنگی دھماکا جائے وقوع سے شواہد جمع کیے جاتے رہے
انسانی اعضا دوسرے روز بھی بکھرے دکھائی دیے، پولیس و رینجرز تعینات
LONDON:
اورنگی ٹائون بم دھماکوں کے جائے وقوع کے قریب شواہد کو محفوظ بنانے کے لیے سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر آمد رفت بند کر دی گئی جبکہ تحقیقاتی ادارے دوسرے روز جمعرات کو بھی شواہد اکھٹا کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اورنگی ٹائون کے علاقے نمبر5 شارع اورنگی پر واقع امام بارگاہ حیدر کرار سے متصل دکانوں کے قریب کیے جانیوالے بم دھماکے کے دوسرے روز بھی مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے ، سی آئی ڈی ، ایس آئی یو ، فارنسک ڈویژن سندھ اور دیگر قانو ن فافذ کرنیوالے اداروں کی تفتیشی ٹیموں نے بم دھماکے کے جائے وقوع کامعائنہ اور شواہد اکھٹا کرتے رہے اور ملنے والے شواہد بال بیرنگ ،موٹر سائیکل کے پارٹس، تار اور دیگر شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انسانی اعضا کئی فٹ دور پڑے ہوئے دکھائی دیے ۔
جائے وقوع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے، شواہد کو محفوظ بنانے کیلیے سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر آمد رفت بند کر دی گئی، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو اورنگی ٹائون بم دھماکے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل کے مالک کی گرفتاری کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت حاصل نہیںہو سکی۔