بم دھماکے مجلس وحدت مسلمین نے آج مظاہروں کا اعلان کردیا

دہشتگردوں کیخلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس، عبدالخالق اسدی


Numainda Express November 23, 2012
دہشتگردوں کیخلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس، عبدالخالق اسدی فوٹو: فائل

BAHRAIN, SWAT: مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری، جنرل سیکریٹری پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی اور دیگر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بالخصوص کراچی اور راولپنڈی میں دہشت گرد ی اور عزاداران پر خودکش حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ پورا ملک دہشتگردوں کی لپیٹ میں ہے جو معصوم اور نہتے لوگوں کو عزاداری کے جرم میں شہید کر رہے ہیں۔

عزاداری پر اپنا سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے لیکن عزاداری پرکسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔ رہنمائوں نے کہاکہ ملت جعفریہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ملک بھر میں دہشت گردوں اور دہشتگردی کے مراکز کے خلاف عملی آپریشن کا مطالبہ کرتی ہے، ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی، عزاداری کے خلاف سازشوں کے خلاف آج ملک بھر میں مجلس وحدت المسلمین مظاہرے اور 12 محرم الحرام کو ملک بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنے دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں