آسٹریلوی فورسز نے ارزگان کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کر دیا

آسٹریلوی فوج فرنٹ لائن آپریشن میں حصہ نہیں لے گی،امریکی تحویل میں موجود درجنوں افغان قیدی رہا کیے جائیں،افغان صدر


News Agencies November 23, 2012
صوبہ قندہارمیں9 ، وسطی صوبہ لوگر میں7اوردیگر مختلف علاقوں میںکارروائی کے دوران7 طالبان مارے گئے،فوٹو اے ایف پی

لاہور: افغانستان میں اتحادی فوج نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین طالبان رہنمائوں سمیت 23 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قندہارمیںافغان اورنیٹو فورسزنے خصوصی کارروائی کے دوران 9 طالبان کو ہلاک کردیا۔ وسطی صوبہ لوگر میں نیٹو فورسز کی فضائی بمباری میں 7مسلح طالبان مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق بمباری میں مقامی طالبان کمانڈر ملا ابوبکر بھی ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح ننگرہار، میدان وردک، فریاب، زابل، لوگر اورخوست میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 طالبان ہلاک ہوگئے۔ طالبان کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری طرف صدر کرزئی نے امریکی فو ج کی تحویل میں موجود درجنوں افغان قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیاہے۔

آن لائن کے مطابق آسٹریلوی فوج نے صوبہ ارزگان کا کنٹرول افغان فورسز کو سونپ دیاہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ تمام آسٹریلوی فوجی ترین کوٹ کے ملٹی نیشنل بیس پرموجود رہیں گے تاہم صوبے میں کسی بھی فرنٹ لائن آپریشن میں حصہ نہیں لینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں