دہشت گردوں کونہ روکا تووہ ملک کوجہنم بنادینگےالطاف حسین

بیگناہ لوگوں کاقتل عام ہوتارہاتودہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک جائیگی


Express Desk November 23, 2012
بیگناہ لوگوں کاقتل عام ہوتارہاتودہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک جائیگی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ڈھوک سیداں مصریال روڈامام بارگاہ راولپنڈی میں عزاداران کے جلوس پرمسلح دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کر تے ہوئے حکومت اور تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کومتوجہ کر تے ہوئے کہاہے کہ اگرمعصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کا اسی طرح قتل عام ہوتا رہا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے اورمعاملات اس نہج پر پہنچ سکتے ہیں جہاں انہیں روکنے والاکوئی نہیں ہوگا۔

اس وقت نہ کوئی ریاست ہوگی نہ ریاستی اداروں کاکوئی عمل دخل ہوگااوردہشت گردی کایہ سیلاب پورے ملک کوجہنم بنادے گا،لہٰذااب بھی وقت ہے کہ حکومت اورقانون نافذکرنے والے ادارے دہشتگردوں کونہ صرف فوری گرفتار کریں۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہد ملک،ایم کیو ایم راولپنڈی زون کے انچارج ملک منیرانجم و دیگر ذمے داروں پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدنے ڈھوک سیداں راولپنڈی میں زخمی ہونے والے افرادکی بینظیراسپتال راولپنڈی جاکرعیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |