قائد تحریک کا فلسفہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے خالد مقبول

متحدہ نیویارک کے زیر اہتمام رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے اعزاز میں عشائیے سے اظہار خیال

متحدہ نیویارک کے زیر اہتمام رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے اعزاز میں عشائیے سے اظہار خیال

متحدہ قومی موومنٹ نیویارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔


جس میں نارتھ امریکا کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مرکزی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ارشد حسین، نیویارک یونٹ، ایڈوائزری کمیٹی کے ذمے داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں نیویارک میں مقیم پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر عشائیہ کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا فلسفہ ملک کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے اور اس انقلاب کے نتیجے میں قوم کی مایوسی کے دن ضرور دور ہونگے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب قوم کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ انھوں نے ملک کی موجودہ صورتحال خصوصاً کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
Load Next Story