ملتان کا ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کے حق میں ریفرنڈم ہےکائرہ

ساری قوتیں اکٹھی ہوکربھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں، میڈیا اور وفود سے گفتگو


ایکسپریس July 22, 2012
ساری قوتیں اکٹھی ہوکربھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں، میڈیا اور وفود سے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملتان میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہے۔ میڈیا اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس انتخاب میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ تمام سیاسی قوتوں سے تھا۔

مسلم لیگ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور دیگر تمام پی پی پی مخالف قوتیں اکٹھی تھیں۔ یوسف گیلانی کو عدالت نے ایک آئینی ایشو پر ذلیل کیا، ان کے بیٹے موسیٰ گیلانی کے انہی دنوں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔گیلانی خاندان کی کردارکشی کی گئی۔

اس کے باوجود الیکشن جیتنا عوامی رائے کا واضح ثبوت ہے ساری قوتیں اکٹھی ہوکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں، اگلے انتخاب میں بھی لوگ دیکھیں گے کہ یہ تمام دائیں بازوں کی قوتیں پیپلز پارٹی کے خلاف اکٹھی کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں