مرکزی جلوس آج سے10محرم تک ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

پریڈی اسٹریٹ ،ایم اے جناح روڈ اور شارع لیاقت کو بند کردیا جائے گا ،مکینوںکو صدر سے اپنی رہائش گاہ پرجانے کی اجازت ہوگی


Staff Reporter November 23, 2012
فوٹو: ایکسپریس

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس خرم گلزار کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں 23 ، 24 اور 25 نومبر کو محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کیاہے تاکہ شہری اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں ۔

اعلامیے کے مطابق آج ڈیڑھ بجے دن مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر سر شاہنواز بھٹو روڈ ، فادر جمنیس روڈ ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بابائے اردو روڈ ، نشتر روڈ ، بارہ امام ، الطاف حسین روڈ ( پرانا نیپئر روڈ) ، ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار اور نواب محبت خانجی روڈسے حسینیہ ایرانیہ امامیہ امام بارگاہ کے راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاںامام بارگاہ پراختتام پذیرہوگا ، 9 محرم الحرام 24 نومبر کو9 بجے شیعہ علما کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا یہ جلوس پہلے مارٹن روڈ امام بارگاہ اور بعدازاں نشتر پارک پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور تقریباً 12 بجے جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر نشتر پارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ ، فادر جمنیس روڈ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار ، کھارا در اور نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ امامیہ امام بارگاہ کے راستوں سے ہوتا ہوا۔

حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ ، کھارا در میںاختتام پذیر ہوگا ، 10 محرم الحرام 25 نومبر کو صبح ساڑھے سات تا 9بجے نشتر پارک میں ایک بڑی مجلس منعقد ہوگی اور بعداز مجلس مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جو نشتر پارک ، سر شاہ نواز بھٹو روڈ ، فادر جمنیس روڈ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار،کھارا در اور نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ امامیہ امام بارگاہ کے راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ ،کھارا در میںاختتام پذیر ہوگا جیسے ہی جلوس نشترپارک سے روانہ ہوگا، شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کوسولجر بازار( بہادر یار جنگ روڈ) کی جانب ایم اے جناح روڈ ، ڈاکٹر دائود پوتا روڈ کراسنگ سے موڑ دیا جائے گا، سولجر بازار روڈ اور اس کے جنکشن ( خان بہادر روڈ) تک یک طرفہ ٹریفک چلایا جائے گا ۔

تمام بسیں ، منی بسیں اور ٹرک وغیرہ جوکہ ناظم آبادکی جانب سے شہر کی طرف آرہی ہوں گی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا ، تمام بسیں ، منی بسیں اور ٹرک وغیرہ جوکہ لیاقت آباد کی جانب شہر کی طرف آرہی ہوں گی انہیں تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ ، دا دا بھائی نور جی روڈ ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل ، مبارک شہید روڈ ، اقبال شہید روڈ ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، ڈاکٹر دائود پوتہ روڈ ، پریڈی اسٹریٹ سے ہوتی ہوئی اپنے روٹ پر چلی جائیںگی جب جلوس کا اکلا سرا ایم اے جناح روڈ جنکشن ، منسفیلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو ان گاڑیوں کو سیدھا602 ورکشاپ ، مبارک شہید روڈ ، اقبال شہید روڈ ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، فاطمہ جناح روڈ ، مولانا دین محمد وفائی روڈ( اولڈ اسٹریچن روڈ ) ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح وہ تمام بسیں ، منی بسیں جوکہ اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے شہر کی طرف جائیں گی انھیں نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نور جی روڈ ، کشمیر روڈ اور اس کے جنکشن سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچیں گی وہ تمام بسیں ، منی بسیں اور ٹرک وغیرہ جو کہ سپر ہائی وے ، گلبرک کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہیں انہیں لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکیں گے اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیاجائے گا ۔پریڈی اسٹریٹ ، ایم اے جناح روڈ اور شارع لیاقت کو بند کردیا جائے گا ،مکینوںکو صدر سے اپنی رہائش گاہ پرجانے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں