اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نالہ لئی میں فلڈ وارننگ جاری

راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح انتہائی حد تک بلند ہوگئی۔


ویب ڈیسک June 15, 2016
راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح انتہائی حد تک بلند ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی كے بعد آندھی کے ساتھ طو تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ واسا نے شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نالہ لئی میں فلڈ وارننگ جاری کردی۔

وفاقی دارالحكومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند روز كی شدید گرمی كے بعد شام كے وقت شدید آندھی اور طوفان كے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارش سے شہروں کا حسن مزید نکھر گیا جب کہ گرمی سے بے حال شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں بارش سے کئی علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

بارش سے قبل اسلام آباد میں سورج آگ برسا رہا رتھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم بارش کے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

محكمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح انتہائی حد تک بلند ہوگئی ہے جس کے بعد اس میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ واسا حکام نے نالہ لئی کے اطراف آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں