بھارت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک

بھارت کی جنوب مشرقی ریاست میگھالیا میں بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔


ویب ڈیسک June 15, 2016
بھارت کی جنوب مشرقی ریاست میگھالیا میں بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارت کی جنوب مشرقی ریاست میگھالیا میں بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیا میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث بس میں سوار 30 مسافر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بس کے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے کی صورت میں حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ ہے جب کہ بس جس مقام پر کھائی میں گری وہاں اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں کھائی کے قریب ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔