طالبان نے کراچی اور راولپنڈی بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی

راولپنڈی دھماکا خود کش تھا ، اورنگی ٹاؤن میں دونوں دھماکے نصب بم سے کیے گئے، ترجمان


INP November 23, 2012
کالعدم تنظیم بدھ کو ہونے والے بنوں اور شانگلہ کے واقعات کی ذمے داری بھی قبول کرچکی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بدھ کو کراچی اور راولپنڈی میں امام بارگاہوں کے قریب بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان احسان اللہ احسان نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی اور بتایا کہ راولپنڈی میں دھماکا خود کش تھا جبکہ اورنگی ٹاؤن میں ایک گھنٹے کے وقفے سے ہونے والے دونوں دھماکے نصب بم سے کیے گئے۔ واضح رہے کہ طالبان اس سے قبل بدھ کو بنوں اور شانگلہ کے علاقوں میں حملوں کی ذمے داری بھی قبول کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں