اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا ڈاکٹر عاصم کا انکشاف

اویس مظفر کی شکایت آصف زرداری سے کی تو انہوں نے مجھے دھمکیاں بھی دیں، سابق مشیر پیٹرولیم کا ویڈیو بیان


ویب ڈیسک June 15, 2016
اویس مظفر سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے، سابق مشیر پیٹرولیم کا ویڈیو بیان، فوٹو؛ فائل

ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا جب کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست تفتیش کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا جب کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ وزیراعلیٰ بن گئے تھے، اس کے علاوہ زمینوں کی کرپشن میں بھی اویس مظفر شامل تھے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ایک بار مجھے میرے ساتھی ڈاکٹر نے بتایا کہ 600 روپے والی ویکسین ایک ہزار میں خریدی گئی ہیں جس پر میں نے آصف زرداری کو ویکسین مہنگی خریدنے اور اویس مظفر کے دیگر معاملات کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹپی کو کہیں وہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جس پر ٹپی نے مجھے دھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے اور کہا کہ میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتیں کرنا چھوڑ دو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں