بھارتی فوک گانوں میں بے حیائی کی تعلیم دی جارہی ہے ملکو

نوجوانوں کو ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے غیر مہذب گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا


INP June 16, 2016
نوجوانوں کو ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے غیر مہذب گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ۔ فوٹو : فائل

فوک اور بھنگڑ اسٹار گلوکار ملکو نے کہا ہے کہ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔

ملکو نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیر مہذب گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں