ملک بھرمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکومستقل کرنے کافیصلہ

سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تعداد22ہزار451ہے ،756لیڈی سپروائزرتعینات ہیں


Tufail Ahmed November 23, 2012
سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تعداد22ہزار451ہے ،756لیڈی سپروائزرتعینات ہیں . فوٹو: فائل

ملک بھرمیں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکومحکمہ صحت میں ضم کرکے انھیں مستقل کرنے کااصولی فیصلہ کرلیاگیاہے۔

یہ لیڈی ہیلتھ ورکرزنیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی وفاقی حکومت کے ماتحت کنٹریکٹ کی بنیاد پرگزشتہ 17سال میں محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہیں،ملک بھرمیں ان کی تعدادایک لاکھ20ہزار بتائی جاتی ہے۔صوبہ سندھ میں ان لیڈی ہیلتھ ورکروںکی تعداد 22 ہزار451ہے ان میں756لیڈی ہیلتھ ورکرز سپروائزر تعینات ہیں،اس پروگرام میں ڈرائیورزحضرات اوردیگر عملے کوبھی مستقل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

1995 میں شروع کیاجانے والاپروگرام نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی صحت میں ان لیڈی ہیلتھ سپروائزروں کو گریڈ7جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکروںکوگریڈ5 دیکرصوبائی محکمہ صحت میں مستقل کرنے کااصولی فیصلہ کیاگیاہے، مستقلی کے بعدلیڈی ہیلتھ ورکرزبراہ راست صوبائی محکمہ صحت کی ملازم ہوجائیںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں