میرے خاوند کے قاتل سربجیت کو پھانسی دی جائےبیوہ نواز
اگر اسے رہا کیاگیا توایوان صدرکے سامنے خود سوزی کرلینگے،موت کی ذمے دارحکومت ہوگی
بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے1990میں کیے گئے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے سانگلہ ہل کے مرزا محمد نواز کی بیوہ روبینہ نواز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرے خاوند سمیت14پاکستانیوں کے قاتل سربجیت کو اسی طرح پھانسی پر لٹکائے جس طرح بھارت نے اجمل قصاب کو پھانسی دی ہے ۔
جمعرات کویہاں اپنے خاوند کی یاد میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب کے موقع پر نوازکی بیوہ روبینہ نواز نے کہاکہ میں میرے بچے اورخاندان 22سال سے اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ حکومت پاکستان کب بھارتی دہشت گرد اور قاتل سربجیت سنگھ کو پھانسی پرلٹکاتی ہے۔ اس کی پھانسی سے ہمارے دکھی دلوں کوکسی حد تک سکون ملے گا، بیوہ روبینہ نواز اور اس کی بچیوں نے کہاکہ سنا جا رہاہے کہ حکومت بیرونی دبائوپرسربجیت کو رہا کرنا چاہتی ہے اگر اسے رہاکیاگیا تو ہم ایوان صدرکے سامنے خود سوزی کرلیں گی اورہماری موت کی ذمے دار حکومت پاکستان ہوگی۔
علاوہ ازیں مرزا نواز شہید کی بیوہ اور بچیوں نے اپنے باپ کی یاد میں شمعیں روشن کرکے اس کی روح کو ایصال ثواب کیلیے دعائے مغفرت کی، واضح رہے کہ1990میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ نے سانگلہ ہل کے نزدیک چلتی ٹرین میں بم دھماکا کیا جس میں مرزا نوازسمیت تین افراد جاں بحق ہوئے بعدازاں اس نے لاہوراورملتان میں2بم دھماکے کرکے11افرادکی جان لی بعدازاں سربجیت سنگھ پکڑاگیا اوراس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پرلاہورکی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔عدالت عظمیٰ بھی اپیل مستردکرچکی ہے۔