قائم علی شاہ نے سندھ میں لوڈشیڈنگ پر وفاق کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیدیا
وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کو کئی خط لکھ چکے ہیں لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ پر پارٹی مشاورت کے بعد وفاق کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔