بھارت میں صرف 4 کروڑ میں بننے والی فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم ’’سائرٹ‘‘ مراٹھی زبان کی فلم ہے جس کی کامیابی کو بڑے بڑے بالی ووڈ اسٹار بھی سراہ رہے ہیں۔


ویب ڈیسک June 16, 2016
فلم ’’سائرٹ‘‘ مراٹھی زبان کی فلم ہے جس کی کامیابی کو بڑے بڑے بالی ووڈ اسٹار بھی سراہ رہے ہیں۔ فوٹو:بشکریہ تشہیر1ی پوسٹر

بھارتی مقامی فلم نگری کی مراٹھی فلم ''سائرٹ'' نے 4 کروڑ کی لاگت پر 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بھارت میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جس کے باعث ان کی مقامی فلم نگری بھی کافی مشہور ہے جس میں تامل، تیلگو، مراٹھی اور پنجابی شامل ہے جب کہ مقامی فلم نگری میں بننے والی فلموں کے ریمیک بالی ووڈ میں بھی بنائے جاتے ہیں لیکن مراٹھی زبان میں بننے والی فلم نے بھارتی سنیما کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔

ہدایتکار ناگ راج منجلے کی مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ''سائرٹ'' نے بھارتی فلم نگری کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے، فلم 4 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی اور یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی مراٹھی فلم بن گئی ہے جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ فلم رومانوی اور سماجی مسائل پر مبنی ہے جس میں 2 ننھے اداکاروں نے اداکاری کےایسے جوہر دکھائے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں اور نامور فلمسازوں اور اداکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/karanjohar/status/742570309769777152

دوسری جانب گزشتہ روز نامور اداکاروں کے لیے فلم کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں فلمساز کرن جوہر ،اداکار رنبیر کپور، وردن دھون اور عالیہ بھٹ سمیت بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں جب کہ فلمساز کرن جوہر اور ورن دھون نے بھی ٹوئٹر پر فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کو بے حد سراہا ہے۔



فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رنکو راج گرو کو فلم ''سائرٹ'' میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ زسے بھی نوازا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔