پاکستانی نژاد یاسرنقوی کینیڈین صوبے اونٹاریو کے اٹارنی جنرل مقرر

کینیڈین کمیونٹی کی خدمات اور سیاست کے میدان میں یاسر نقوی کوکئی اعزاز حاصل ہیں۔


این این آئی June 16, 2016
کینیڈین کمیونٹی کی خدمات اور سیاست کے میدان میں یاسر نقوی کوکئی اعزاز حاصل ہیں۔ :فوٹو : فائل

پاکستانی نڑاد کینیڈین کو کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کا اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونیوالے 42 سالہ یاسر نقوی کا تعلق اونٹاریو صوبے کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے۔ وہ 15 برس کی عمر میں 1988ء کے دوران اپنے والدین کے ہمراہ کینیڈا ہجرت کر گئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل ہیں۔ کینیڈین کمیونٹی کی خدمات اور سیاست کے میدان میں یاسر نقوی کوکئی اعزاز حاصل ہیں۔

واضح ر ہے کہ یاسر نقوی اس سے قبل وزیر محنت اور وزیر تحفظ کمیونٹی و جیل خانہ جات اور گورنمنٹ ہاوس کے لیڈر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں