چیئرمین کواپنی منظورشدہ ٹیم میں کمی دکھائی دینے لگی
فٹنس ثابت کرنے والے فواد عالم کی قومی اسکواڈ میں عدم شمولیت پر افسوس ہوا،شہریار
چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو اپنی ہی منظور شدہ ٹیم میں کمی دکھائی دینے لگی،ان کا کہنا ہے کہ ڈومسیٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور بوٹ کیمپ میں فٹنس ثابت کرنیوالے فواد عالم کی قومی اسکواڈ میں عدم شمولیت پر افسوس ہوا،البتہ کراچی کے کھلاڑیوں کیساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک نہیں ہورہا.
ان کے مطابق پابندی کی زد میں آئے ہوئے لیگ اسپنر دانش کنیریا بھارت میں بیٹھ کر قومی کرکٹ بورڈ کو الزام نہ دیں۔ مشتاق احمدکو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے اصرار پر صرف انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے بولنگ کوچ بنایا گیا۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے کراچی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام درست نہیں، ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے بوٹ کیمپ میں کراچی کے5 کرکٹرز میں صرف فواد عالم ہی فٹنس کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے، مجھے ان کے عدم انتخاب پر افسوس ضرور ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی منظور شدہ ٹیم کو شہریارخان نے ہی منظور کیا تھا۔
انھوں نے اس وقت تو کوئی اعتراض نہ کیا تاہم اب میڈیا کے سامنے فواد کی سلیکشن نہ ہونے پر افسوس ظاہر کرتے رہے،انھوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کے جرم میں سابق ٹیسٹ اسپنر دانش کنیریا پر انگلینڈ نے پابندی لگائی، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا رکن ہونے کے ناطے اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا پابند ہے، انھیں بھارت میں بیٹھ کر ایسی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن سے تعصب کی بو آئے، کنیریا کو خود پر عائد پابندی پر پی سی بی کے خلاف ہرزہ سرائی کے بجائے ای سی بی اور آئی سی سی سے سزا کیخلاف اپیل کرنی چاہیے۔