طالبان کو دباؤ کے تحت رہا نہیں کیا ترجمان دفتر خارجہ

ملا عمرکی پاکستان موجودگی کے الزامات قیاس آرائیوںپرمبنی ہیں،انٹرویو


Online November 23, 2012
ملا عمرکی پاکستان موجودگی کے الزامات قیاس آرائیوںپرمبنی ہیں،انٹرویو

لاہور: پاکستان نے کہا ہے کہ یہ تصورغلط ہے کہ کسی دباؤکے تحت بعض افغان طالبان قیدیوں کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمدخان نے وائس آف امریکاکوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ یہ رہائی افغان حکومت اورافغان امن کونسل کی درخواست پرعمل میںآئی ہے۔

انھوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ افغان مفاہمتی اورامن عمل کیلیے پاکستان ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔انھوںنے امید ظاہرکی کہ پاکستانی طالبان پرامن طریقے اپنائیںگے اورحکومت سے بات چیت میں شریک ہوں گے تاہم کسی کوبھی حکومت کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیںدیں گے۔بعض حلقوںکایہ خیال کہ ملا عمر پاکستان میں ہیں ، قیاس آرائیوںپرمبنی الزامات ہیں۔اگرکسی کوملاعمرسے متعلق علم ہے توآگاہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں