یوم عاشور پر 7شہر انتہائی حساس قرار فوج تعینات ہوگی پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی

30 اضلاع بھی حساس قرار، سیکیورٹی الرٹ، جلوس کی گذرگاہ پر دکانیں سیل کردی جائینگی


Monitoring Desk November 23, 2012
30 اضلاع بھی حساس قرار، سیکیورٹی الرٹ، جلوس کی گذرگاہ پر دکانیں سیل کردی جائینگی فوٹو: اے پی پی

لاہور: یوم عاشور پرسات شہروں کوانتہائی حساس قرار دیدیا گیا، ماتمی جلوسوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ملک بھرمیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

بلوچستان اور پشاور میں تین روز کیلیے تعطیل ہو گی۔ کراچی اور کوئٹہ کے تمام اورلاہور کے نجی تعلیمی ادارے آج (جمعہ) سے 10 محرم تک بند رہیں گے۔ ایک ٹی وی کے مطابق یوم عاشور پر سات شہروں کوانتہائی حساس اور 30 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے ۔ آرمی چیف کی ہدایت پر کورکمانڈرز صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔کراچی،کوئٹہ، ہنگو، اسکردواورجھنگ کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ حساس قرار دیے جانے والے اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، جہلم اورگوجرانوالہ شامل بھی ہیں۔ ان شہروں میں فوج مسلسل تعینات رہے گی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 50 ہزار سے زائد پولیس ، رینجر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

ماتمی جلوس کے راستے میں تمام دکانیں سیل کردی جائیں گی۔کراچی اورحیدرآباد میں فوج کی ایک ایک بریگیڈ اسٹینڈ بائی ہوگی۔ وزارت داخلہ سندھ نے میرپور خاص اور ٹنڈو الہ یار میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر 10 محرم تک پابندی لگا دی ہے۔ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف مقامات پردہشت گردی کا خطرہ ہے۔ نو اور دس محرم کو پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ بلوچستان حکومت نے بھی آج سے تین روز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |