سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کا فرنٹ مین حیدر آباد سے گرفتار

سلیم شاہ کا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 10 سے زائد قیمتی بنگلوں کی ملکیت کا اعتراف


ویب ڈیسک June 16, 2016
حیدر آباد پولیس نے سلیم شاہ کو نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد پولیس نے نیب کو انتہائی مطلوب سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سلیم شاہ کی موجودگی کی اطلاع پر الله والا چوک کے قریب کارروائی کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کی جانب سے سلیم شاہ کی گرفتاری کی اطلاع نیب کو دی گئی جس پر نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے سلیم شاہ کو اپنی تحویل میں لے کر کراچی منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شاہ قلات کا ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکا ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں 10 سے زائد قیمتی بنگلوں کی ملکیت کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو 6 مئی کو 65 کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی اور سونے کے ہمراہ کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سلیم شاہ روپوش ہو گیا تھا۔ سابق سیکرٹری خزانہ کو گزشتہ روز احتساب عدالت نے تیسری مرتبہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں